سونا خریداروں کیلئے اچھی خبر؛ فی تولہ سستا ہوگیا

27 Jan, 2022 | 07:02 PM

M .SAJID .KHAN

(شہزاد خان)شہر میں جمعرات کے روز ڈالر کی قدر مستحکم رہی مگر سونا 650 روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔ انٹر بینک میں آج ڈالر کی قدر 176 روپے 98 پیسے پرمستحکم رہی۔ کاروباری برادری نے ڈالر کی قدر میں کمی کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔
 شہروں صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بالآخر 650 کمی آگئی۔صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں 650 روپے کمی کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 26 ہزار 350 روپے کا رہا۔ اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار 775 روپے رہی اور  21 قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 10ہزار512 روپے کا رہا۔

سونے کی صارفین خواتین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ سونا مزید سستا ہونا چاہئے اس وقت بھی سونا متوسط طبقے کی دسترس سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں سونا 800 روپے فی تولہ مزید مہنگا تھا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 27 ہزار50 روپے رہی اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 16 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 500 روپے دیکھی گئی تھی۔

مزیدخبریں