ویب ڈیسک:پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے اداکاراحمد علی اکبر سے ملاقات کرتے ہوئے پری زاد کا کردار نبھانے پر ان کی اداکاری کو سراہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے پری زاد کا کردار نبھانے والے اداکارعلی احمد اکبرسے ملاقات کے بعد ٹوئٹر پر ان کے نام ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے پری زاد کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "کسی کردار کا ایک اداکار سے زیادہ شہرت حاصل کرنا ایک اداکار کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے"۔ اور احمد علی اکبر نے یہ کارنامہ پری زاد کا کردار ادا کرکے سرانجام دیا ہے۔
A character getting more fame than the actor behind it,is a huge acknowledgement of an actor's outstanding performance. Such is the case with #AhmadAliAkbar as #Parizaad. His dynamite talent,acting perfectionism & transformative ability has earned him a merited acclaim. Welldone pic.twitter.com/OGV6Zh7Ayv
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) January 27, 2022
واضح رہے کہ معروف ڈرامہ سیریل پری زاد نے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔اب تک پری زاد کی 28 اقساط نشر ہوچکی ہیں، آخری قسط کل سینما میں نشر ہونے جارہی ہے جبکہ یہی قسط یکم فروری بروز منگل ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔