ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں خواتین اساتذہ کورونا کا شکار؛ سکول انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا

 Three Carona Case Positive in Dholan wal school
کیپشن: Corona Case school
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول ڈھولنوال کی تین خواتین اساتذہ کورونا کا شکار ہوگئیں، کورونا کے کیسز کے باوجود سکول میں تعلیمی سرگرمیاں تسلسل سے جاری، والدین نے تعلیمی ادارے کو 7 روز کیلئے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول ڈھولنوال کی 3 اساتذہ لبنی مہر، جویریا بی بی اور صائمہ حسین کورونا کا شکار ہوئی ہیں۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے ٹیچرز کو 7 روز آرام کی ہدایت کردی ہے۔ سکول کے اساتذہ میں کورونا پھیلنے پر طالبعلموں اور والدین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

محکمہ صحت نے سکول کے باقی اساتذہ اور طالبعلموں کے کورونا ٹیسٹ کرنا شروع کردیے ہیں۔ سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کے احکامات پر ہی سکول بند کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer