(عرفان ملک)کرپشن کی روک تھام اور رویوں میں بہتری کے لئے آئی جی پنجاب کے احکامات ، لاہور پولیس نے تمام تھانہ جات کے فرنٹ ڈیسک میں آڈیو ویڈیو کیمرے انسٹال کر دیئے ، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کا کہنا ہے کہ ایس ایچ اوز کے کمروں میں بھی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی ۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے لاہور سمیت تمام اضلاع کے افسران کو تھانوں میں آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کیمرے انسٹال کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے جس پر لاہور پولیس نے کیمروں کی انسٹالیشن مکمل کر لی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کامقصد عوام کو کوالٹی سروس ڈلیوری کو یقینی بنانا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق تھانوں میں کرپشن اور رویوں میں بہتری کے لئےآڈیو ویڈیو کیمروں کو انسٹال کیا گیا ہے ،جلد ایس ایچ اوز کے کمروں میں بھی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کا آغاز کر دیا جائے گا ۔