پولیس کی موجود گی میں ملزموں کا شہری پر تشدد، خاتون کے کپڑے پھاڑ دیے

27 Jan, 2022 | 03:56 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چوہدری)دوکانیں کرایہ پر نہ دینے پر بااثر افراد کا شہری فیض الحسن کے گھر دھاوا ،پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ملزمان خواتین سے دست درازی کرتے رہے،شہری فیض الحسن کے گھر دھاوے کی سی سی ٹی وی سامنے آ گئی ، ملزمان عبدالحمید اور عبدالرشید نے ساتھیوں سمیت شہری کے گھر دھاوا بولا۔
تفصیلات کےمطابق دوکانیں کرایہ پر نا دینے پر بااثر افراد کا شہری فیض الحسن کے گھر دھاوا دیا،پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ملزمان خواتین سے دست درازی کرتے رہے۔شہری فیض الحسن کے گھر دھاوے کی سی سی ٹی وی سامنے آ گئی۔ملزمان عبدالحمید اور عبدالرشید نے ساتھیوں سمیت شہری کے گھر دھاوا بولا۔
ملزمان شہری فیض کو گھر سے نکال کر تشدد کرتےرہے۔موقع پر موجود اے ایس آئی جمیل اور اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے۔ متاثرہ شہری فیض الحسن کا کہناتھا کہ تھانے جانے پر ایس ایچ او اچھرہ نے درخواست لینے سے بھی انکار کر دیا۔ملزمان نے کچھ عرصہ قبل دوکانیں کرایہ پر لیں جو خالی کروا لی تھی۔

متاثرہ شہری کی اہلیہ نے درخواست میں تحریر کیا کہ گزشتہ روز میں اور میری بیٹی گھر پر اکیلی موجود تھیں کہ دروازے پر دستک ہوئی، بیٹی نے دروازہ کھولا تو ملزم دھکا دیتے گھر میں گھس آئے، مسلح افراد نے مجھ پر تشدد کیا میرے کپڑے پھاڑ دیے، میری بیٹی کے گلے میں سونے کی چین، انگوٹھی بھی چھین لی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

خاتون کا کہناتھا کہ عبدالحمید اور عبدالرشید دنوں بھائی ہیں ان کے ساتھ کچھ نامعلوم لوگ بھی شامل تھے جن کو میں پہچان سکتی ہوں۔15 پر متعدد بار کال کی مگر کوئی جوابی کارروائی نہیں کی گئی۔ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور مجھے انصاف دلایا جائے۔

مزیدخبریں