سٹی 42: مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت نے اجرتی قاتلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ۔
مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے اجرتی قاتلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے۔متن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان لاہور سمیت صوبہ بھر امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ لاہور میں اجرتی قاتل دن دیہاڑے شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار رہے ہیں۔ شہر میں اجرتی قاتلوں سے ٹارگٹ کلنک کروانے کے وقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔ گزشتہ ایک ماہ میں تین بڑے واقعات میں اجرتی قتل ملوث نکلے ہیں۔ پولیس شہر میں اجرتی قاتلوں کو گرفتار اور گینگز کو ختم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اجرتی قاتلوں کے گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرے۔