ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی سرکاری ائیر لائن''ائیر انڈیا'' نئے خریدار ٹاٹا گروپ کے حوالے

ratan tata & air india plane
کیپشن: ratan tata & air india plane
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  بھارت کی سرکاری ائیر لائن ''ایئر انڈیا '' کو اسکے خریدار ٹاٹا گروپ  کے حوالے کردیا گیا ۔

 رپورٹ کے مطابق ائیر انڈیا کے ڈائرکٹر فنانس ونود ہیزمادی نے کہا ہے کہ 24 جنوری سے کمپنی بیلنس شیٹ بند کردی گئی ہےاور کمپنی کی ٹاٹا گروپ کو حوالگی کے لئے ایک دو دن میں تمام فارمیلٹیز مکمل کرلی جائیں گی۔ یادرہے گذشتہ سال 8 اکتوبر کو  ٹاٹا گروپ نےبھارت کی سرکاری ائیر لائن  18,000 کروڑ روپے  کے عوض خرید لی تھی ۔ 

ایئر انڈیا گھریلو ہوائی اڈوں پر 4,480 اور بین الاقوامی سطح پر 2,738 لینڈنگ اور پارکنگ سلاٹ رکھتی ہے۔ ساتھ ہی بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر پارکنگ کے کمپنی کے پاس قریب 900 سلاٹس ہیں۔ایئر انڈیا کی سبسڈیئری Air India Express ہر ہفتے 665 پروازوں کا آپریشن کرتی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ٹاٹا گروپ کو ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس میں 100 فیصد اور گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی AISATS میں 50 فیصد حصہ مل رہا ہے۔ ٹاٹا ایئر انڈیا اس سودے کے بدلے حکومت کو 2,700 کروڑ روپے نقد دے گا اور ایئر لائنز پر بقایا 15,300 کروڑ روپے کا قرض  خودادا کرے گا۔  جبکہ  ٹاٹا گروپ تین ایئر لائنز - ایئر انڈیا، ایئر انڈیا ایکسپریس اور وسٹارا کو چلائے گا۔  ممکنہ طور پر ٹاٹا گروق ایئر ایشیا انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کو ضم  کردے گا جس کے بعد ائیر انڈیا بھارت کی ہی نہیں دنیا کی سب سے بڑی ائیر لائن بن سکتی ہے۔