چاہےکچھ بھی کرلیں نواز شریف واپس نہیں آئیں گے، شجاعت حسین

27 Jan, 2022 | 01:57 PM

 علی اکبر: پاکستان مسلم لیگ کے  سرپرست اعلی چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آج کل نوازشریف کے آنے جانے کی فکر لگی ہے۔ چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے۔

  رپورٹ کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی سے باہر نکلیں اور عوامی ایشوز کے حل پر توجہ دیں۔  اگر ان کی پارٹی اور ورکر کہیں تو علیحدہ بات ہے۔ تاہم وہ لوگ جو خود وزیراعظم کے امیدوار ہیں وہ نوازشریف کی واپسی کا کہیں تو یہ نہایت مضحکہ خیز بات ہے۔ جتنے پیسوں کا الزام نوازشریف پر ہے اس سے زیادہ تو ان کے کیسوں کے چکر میں خرچ کر دئیے گئے۔ واپسی کیلئے گارنٹی کی بات کرتے ہیں یاد رکھیں۔ زندگی موت کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا۔ اس کا اختیار صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ نوازشریف کی واپسی سے باہر نکلیں اور عوامی ایشوز کے حل پر توجہ دیں۔

  ان کا کہنا تھایہ سال کام کرنے کا ہے لیکن اگر ایسے کاموں میں ہی لگے رہے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ مہنگائی مہنگائی کا شور تو ہر طرف ہے لیکن اس کے خاتمے کیلئے کوئی تجویز نہیں دیتا۔ کوئی بھی پارٹی یا لیڈر مہنگائی کے خاتمے کیلئے پارلیمنٹ میں مثبت پلان دے تو اپنے ارکان کو کہوں گا کہ ان کی بات سنیں۔ 

  انہوں نے خبردارکیا کہ  آج کل لیڈر ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے پر لگے ہیں۔ جس کا عنقریب وہ انجام خود دیکھیں گے۔

مزیدخبریں