شاہد آفریدی ایک بار پھر کورونا کا شکار

27 Jan, 2022 | 01:56 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کھلاڑی شاہد آفریدی کا کوویڈ پازیٹو آگیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کورونا کا شکار بن گئے، وہ سات روزہ آئسولیشن مکمل کریں گے۔ شاہد آفریدی کو گھر بھیج دیا گیا گھر میں قرنطینہ مکمل کریں گے۔ شاہد آفریدی دو روز بعد دوبارہ کوویڈ ٹیسٹ کروائیں گے۔شاہد آفریدی کو تاحال کوویڈ علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی گزشتہ روز  پی ایس ایل کا بائیو ببل چھوڑ کر اہل خانہ سے ملنے گئے تھے۔

مزیدخبریں