ویب ڈیسک : امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس نے دو غیرقانونی تارکین وطن کو امریکا کے جھنڈے میں لپٹے تابوت میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم گرفتار۔
رپورٹ کے مطابق 33 سالہ مشتبہ شخص زچری بلڈ کو میکسیکو کی سرحد کے قریب سے پکڑا گیا۔ جو میکسیکو کی سرحد کے قریب گاڑی میں امریکی پرچم میں لپٹا تابوت لے جارہا تھا۔
اہلکاروں نے اسے روکا تو ملزم نے موقف اختیارکیا کہ بحریہ کے ہلاک سپاہیوں کے تابوت لے کر جا رہے ہیں۔ تابوت کی حالت کافی خراب تھی اور اس پر امریکی پرچم کو ٹیپ کے ذریعے جوڑا گیا تھا۔
جب سکیورٹی اہلکاروں نے چیک کیا تو تابوت میں لاشوں کی جگہ موجود دونوں افراد زندہ تھے ۔دونوں افراد نے اعتراف کیا کہ وہ ریور گرانڈے دریا کو پار کے کے امریکہ میں داخل ہوئے تھے اور ایک شخص کو ٹیکساس کے شہر سان انتیونیو لے جانے کے لیے پیسے دیے تھے۔
ملزم زچری بلڈ کو پانچ برس قید کے علاوہ دو لاکھ 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔