ویب ڈیسک:355 ارب ڈالر مالیت کے ساتھ اپیل سرفہرست۔ ساڑھے تین سو ارب ڈالر کے ساتھ ایمازون دوسرے اور 263 ارب ڈالر کے ساتھ گوگل تیسرے نمبر پر آگیا۔
بین الاقوامی برانڈ ویلیو ایشن آرگنائزیشن برانڈ فنانس کی دنیا کے سب سے قیمتی 500 برانڈز-گلوبل 500-2022 ریسرچ کے مطابق اس سال بھی دنیا کا سب سے قیمتی برانڈ ایپل قرار پایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ایپل کی قیمت گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد اضافے کے ساتھ 355 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے اور ایپل دنیا کا سب سے قیمتی برانڈ کی حیثیت برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ ایپل سال 2021 میں بھی 263.4 ارب ڈالر کے ساتھ اول نمبر پر تھا۔
اپیل کے بعد ساڑھے تین سو ارب ڈالر کے ساتھ ایمازون دوسرے اور 263 ارب ڈالر کے ساتھ گوگل تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔
امریکی مائیکروسافٹ 184.2 بلین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، چین اسٹوروال مارٹ 112 بلین ڈالر کے ساتھ پانچویں، جنوبی کوریا کی سام سنگ 107.3 بلین ڈالر کے ساتھ چھٹے اور امریکی فیس بک 101.2 بلین ڈالر کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔چین کی آئی سی بی سی 75 ارب ڈالر کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔
دنیا کے دوسو ممالک کی فہرست میں متحدہ امریکہ کو اب تک کی برتری حاصل ہے۔ گلوبل 500 کی فہرست میں 199 امریکی کمپنیاں، 77 چینی، 31 جاپانی، 28 فرانسیسی، 25 جرمن اور 23 برطانوی کمپنیاں شامل ہیں۔