واپڈا سپورٹس بورڈ کا سٹارکرکٹرز کو بڑا جھٹکا، 13ٹاپ کرکٹرز نوکری سے فارغ

27 Jan, 2022 | 11:07 AM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : واپڈا سپورٹس بورڈ کا سٹارکرکٹرز کو بڑا جھٹکا، واپڈا سپورٹس بورڈ نے 13ٹاپ کرکٹرز کو نوکری سے فارغ کردیا ۔

،واپڈا نے13 کرکٹرز کے معاہدے ختم کرکے نوکری سے فارغ کردیا،،فارغ ہونے والوں میں ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل ، سلمان بٹ، وہاب ریاض ،صہیب مقصود ،احسان عادل صدیف مہدی ارشد ارشد اقبال شامل ہیں،ساتوں کرکٹرز سپیشل کنٹریکٹ پر پاکستان واپڈا سپورٹس بورڈ میں ملازم تھے، دوسری جانب سہراب خان ،زاہد منصور،محمد آصف،شاہد طارق اور مہندر پال سنگھ کے معاہدے ختم کرکے انہیں گھر بھجوا دیا گیا ہے ۔

پاکستان واپڈا سے خصوصی وظیفہ حاصل کرنے والے جہانزیب عبداللہ کا بھی وظیفہ روک دیا گیا ہے،تمام کھلاڑیوں کو واپڈا سپورٹس کے 13 دسمبر 2021 کے فیصلے کی روشنی میں 25 جنوری کو نوکری سے فارغ کیا گیا ہے،واپڈا کے مستقل ملازم کرکٹڑ علی رفیق کو فوری طور پر ڈیوٹی جوائن کرنے کا کہا گیا ہے ۔
 

مزیدخبریں