ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریٹائرمنٹ سے قبل پوسٹنگ نہ ملنے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی ہائیکورٹ چیلنج

ریٹائرمنٹ سے قبل پوسٹنگ نہ ملنے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی ہائیکورٹ چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف : گریڈ 18 کے افسر کو ریٹائرمنٹ سے قبل پوسٹنگ نہ دینے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج ،عدالت نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری سروسز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 فروری کو جواب طلب کرلیا.

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نےجاوید اقبال کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے چودھری  عمران رضا چدھڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے، درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ  سیکرٹری چیف منسٹر انسپکشن ٹیم تعینات رہا۔

درخواست گزار 20 اپریل 2022 کو ریٹائر ہورہا ہےیکم اگست 2020 سے پوسٹنگ نہیں دی گئی۔گزشتہ 18 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی۔پوسٹنگ نہ ملنے کی وجہ سے وہ پنشن کے متعلقہ دستاویزات بھی مکمل نہیں کرواسکا۔تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث وہ مالی مشکلات کا شکار ہے۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزار کو ریٹائرمنٹ سے قبل پوسٹنگ اور سابقہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا حکم دے