ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈاکو راج برقرار

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈاکو راج برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نہ ڈاکووں نے رحم کھایا نہ پولیس مدد کو آئی،  کاہنہ سے شاہدرہ تک شہری لٹتے رہے، مصطفی ٹاون اور کاہنہ میں دکانوں کا صفایا، شاہدرہ میں خاتون مزاحمت پر قتل، گلبرگ میں خواتین کی مدد سے لوٹ مار، مصری شاہ میں چور اہلخانہ کی غیر موجودگی میں کام دکھا گئے، پولیس زبانی جمع خرچ سے آگے نہ بڑھ سکی۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی و چوری کی نان سٹاپ وارداتیں ہوتی رہیں، شہری لٹتے رہے اور پولیس چین کی بانسری بجاتی رہی، مصطفیٰ ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے جنرل سٹور لوٹ لیا، دو ڈاکوؤں نے دکاندار کو یرغمال بنا کے لوٹ مار کی، نقدی سمیٹے ہوئے دکاندار کا لائسنسی پستول بھی لے گئے

 کاہنہ میں چار ڈاکوؤں نے دکان کا صفایا کر دیا، ڈاکوؤں نے ماسک پہن رکھے تھے، دکان میں موجود گاہکوں کو بھی نہ چھوڑا،  سی سی ٹی وی سامنے آنے کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا، شاہدرہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کے لوٹ مار کی،  مزاحمت پر خاتون کو قتل کر دیا،  ڈاکو گھر سے 7 لاکھ مالیت کی نقدی اور زیورات لے اڑے۔

 مصری شاہ میں چور گھر والوں کی غیر موجودگی میں صفایا کر گئے، متاثرہ شہری کے مطابق چور دیوار پھلانگ کے گھر میں داخل ہوئے، 6 تولہ سونا اور 2 لاکھ 15 ہزار نقدی لے گئے، گلبرگ میں 3 ڈاکوؤں نے 2 خواتین ساتھیوں کی مدد سے شہری امجد کے گھر واردات کی، ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور جو مال ہاتھ لگا ساتھ لے کے چلتے بنے۔

              

Shazia Bashir

Content Writer