سٹی 42: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول جو گزشتہ پچس برسوں سے مداحوں میں جادو بکھرے ہوئے ہیں اُن کا کہنا ہے کہ ایسا ممکن نہیں کہ بچوں سے ہمیشہ محبت کی جائے۔
کاجول کے مطابق آپ یقینی طور پر ہر وقت اپنے بچوں سے محبت نہیں کرپاتے، اگر آپ 60 فیصد مینیج کرپاتے ہیں تو آپ کا بچوں کے ساتھ ایک بہترین رشتہ ہے اور اگر حصہ 40 فیصد ہے تو وہ غصے کا اظہار کریں گے لہٰذا 60 فیصد بہترین ہے۔
ایک اور انٹرویو میں کاجول کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی ماں کے ساتھ کبھی بغاوت نہیں کی، میرا ان کے ساتھ انتہائی حیرت انگیز رشتہ رہا، انہوں نے میری زندگی میں جو کچھ بھی کیا ، ہر وہ فیصلہ جو انہوں نے کیا انہوں نے مجھے ایسے سمجھایا جس طرح میں سمجھ سکتی ہوں، چاہے پھر وہ میرے والدین کے درمیان علیحدگی ہو یا پھر انہیں کام پر جانا ہو یا بطور ورکنگ وویمن کوئی بھی فیصلہ ہو‘۔
واضح رہے کہ کاجول اور اجے دیوگن کی جوڑی بالی وڈ کی مقبول جوڑیوں میں سے ایک ہے اور ان کے دو بچے ہیں۔