پنجاب میں پہلی بار ٹائیفائیڈ سے بچاو کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم شروع 

27 Jan, 2021 | 07:55 PM

Shazia Bashir

بسام سلطان: پنجاب میں پہلی بار ٹائیفائیڈ سے بچاو کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم شروع کر دی گئی، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان  بزدار کا تقتیب سے خطاب میں کہنا تھا کہ صوبے کو کورونا، پولیو ٹائیفائیڈ سمیت تمام بیماریوں سے محفوظ بنانے پر کوشاں ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی ہوٹل میں ٹائیفائیڈ سے بچاو کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا افتتاح وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کیا، 15 روزا مہم 1 فروری سے شروع ہوگی۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ صوبہ میں یونیورسل ہیلتھ کیئر سسٹم متعارف کروانے جا رہے ہیں جس کی کابینہ منظوری دے چکی ہے، پنجاب کو تمام بیماریوں سے محفوظ بنائیں گے

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد  کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں شعبہ صحت کو بہت فوقیت ملی، شعبہ صحت میں بتیس ہزار سے زائد بھرتیاں کی گئیں، کورونا کے دنوں مین جو اقدامات کئے گئے اور پوری دنیا نے سراہا۔ سیکٹری ہیلتھ کیپٹن ر عثمان کا کہنا تھا کہ ٹائیفائیڈ سے بچاو کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم یکم فروری سے شروع ہو کر پندرہ فروری تک جاری رہے گی جس کے دوران پونے دو کروڑ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، ساتھ پی یکم مارچ سے اس کو ویکسینیشن پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

 ٹائیفائڈ ویکسینی کو حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں شامل کرنے والا پاکستان تیسرا ملک ہے، افتتاحی تقریب میں صوبائی وزرا ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈاکٹر مراد راس، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، مشیر وزیر اعلی حنیف پٹواری سمیر افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزیدخبریں