ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے ناراض ایم پی اے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

پی ٹی آئی کے ناراض ایم پی اے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) تحریک انصاف کے ناراض رکن خواجہ داؤد کے وزیر اعلی پنجاب پر الزامات کامعاملہ جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی آمنے سامنے آگئے ،خواجہ داؤد سیلمانی کے خلاف تنظیمی کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
تحریک انصاف کے ناراض رکن داود سیلمانی کے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کےخلاف الزامات پر جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی آمنے سامنے آگئے ہیں ڈیرہ غازی خان سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کھل کر وزیر اعلی کے حق میں بول پڑے ۔ اراکین نے خواجہ داود سلیمانی کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کاروائی کا بھی مطالبہ کردیا۔
سردار احمد علی خان دریشک نے کہا کہ خواجہ داود کے پیچھے کون ہے اسےہم بے نقاب کریں گے اور بہت جلد ثبوت منظر عام پر لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سینٹ انتخابات سے پہلے کسی اشارے پر متحرک ہوگئے ۔ جو الزامات وہ عائد کررہے ہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انکے خلاف ایکشن ہونا چاہیے اور اگر وہاں ضمنی انتخاب کروانا پڑے تو کروا دینا چاہیے۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب حنیف پتافی نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ داؤد کے حلقے کے لئے ساڑھے تین ارب روپے کا پیکج دیا گیا ، خواجہ داؤد کے حلقے میں سی ایم نے ریکارڈ کام کروائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بڑی پارٹی ہے اختلاف رائے ہو سکتا ہے الزام تراشی نہیں ہونی چاہیے ،خواجہ داؤد کے الزامات بے بنیا د ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer