انتظار کی گھڑیاں ختم،سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

27 Jan, 2021 | 06:54 PM

Malik Sultan Awan

(شہزاد خان) شہر سمیت پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز شام چھ بجے سے کھل گئے۔ لاہور میں بھی صارفین سی این جی اسٹیشنز سے استعفادہ حاصل کرسکیں گے۔سی این جی ایسوسی ایشن بھی کاروبار کی بحالی پر خوش، مرکزی چیرمین غیاث پراچہ کہتے ہیں کہ صوبے بھر میں پانچ لاکھ افرادکا روزگار بحال ہوا ہے۔
شہرسمیت پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشن شام چھ بجے سے کھل گے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز سے ای این جی اسٹیشنز کو گیس بحال کردی گئی ۔مرکزی چیرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کہتے پیں سی این جی اسٹیشنز سے شہریوں کو سستا عوام ایندھن مل سکے گا ۔

مرکزی چیرمین غیاث پراچہ نے کہا کہ پانچ لاکھ افراد کا روزگار سی این جی سیکٹر سے جڑا ہے انہوں نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز کھلنے سے لاکھوں افراد کا روزگار بحال ہوا ہےاور عوام کو سستی انرجی ملنے سے معاشی مشکلات مین کمی آئے گی پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی سی این جی اسٹیشنز کھلنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ 

مزیدخبریں