سعدیہ خان: آن لائن کلاسسز کے بعد امتحانات بھی ائن لائن لیے جائیں، یونیورسٹی اف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسسز کے طلبا بھی میدان میں آگئے، یونیورسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا کے دوران فیسوں کی وصولی اور امتحانات کے خلاف احتجاج کیا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں پہلے گزشتہ سال فروری میں تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے جو کئی ماہ کی بندش کے بعد ستمبر 2020 میں کھلے اور پھر کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث نومبر 2020 میں دوبارہ بند کر دیے گئے تھے۔
ائن لائن کلاسسز لینے والے طلبا نے یونیورسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ طلبا نے کہا کورونا کے دوران یونیورسٹی بند رہی جبکہ طلبا سے ہوسٹل سمیت دیگر اخراجات وصول کیے جا رہے ہیں ائن لائن کلاسسز سے تعلیمی مشکلات کم نہ ہوئیں ائن لاین امتحانات لیے جائیں یونیورسٹی میں امتحانات کے انعقاد پر بھرپور احتجاج کریں گے۔