بسنت ہوگی یانہیں؟حکومت کا بڑافیصلہ آگیا

27 Jan, 2021 | 04:52 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42) پنجاب حکومت کا بسنت سےمتعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا،وزیر قانون پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں بسنت سے متعلق اہم فیصلہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں بسنت منانے پر مکمل پابندی عائدہو گی کسی کو بھی پنجاب میں پتنگ بازی کی اجازت نہ دی جائے گی وزیر قانون پنجاب اور وزیراعلیٰ کی ملاقات میں بسنت سے متعلق اہم فیصلہ کیا لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ساہیوال میں بسنت منانے سے متعلق تیاریوں کی رپورٹ تھی ،کچھ افراد فروری کےدوسرے ہفتے بسنت منانا چاہتے تھے .

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تمام تجاویزاور سفارشات مسترد کر دیں ،پتنگیں اور ان کی ڈور بنانے والوں، انہیں بیچنے والوں اور انہیں اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا،وزیرعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ  پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ   پتنگ بازی کا خونی کھیل صوبے بھر کے ساتھ ساتھ بالخصوص شہر میں بھی دھڑلے سے جاری ہے۔ یہ خونی کھیل جہاں ہماری ثقافت، معاشرتی استحکام اور اسلامی  اخلاقیات کو بگاڑنے کا سبب بن رہا ہے۔پتنگ بازوں کو روکنے لے لئے پولیس سرگرم ہے۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ پتنگ کی دھاتی ڈور سے کٹ کر جاں بحق ہونے والے افراد کی اکثریت ان لوگوں کی ہے جو نہ پتنگ اڑاتے ہیں اور نہ ہی ان کا مقصد پتنگ لوٹنا ہوتا ہے، آئے دن کسی نہ کسی انسان زندگی کا چراغ بھی گل کرتا چلا جارہا ہے۔ پاکستان میں بھی پتنگ بازی کو موسم سرما کے آخر میں اور بہار کی آمد پر خاص تہوار کی صورت میں منایا جاتا تھا جسے بسنت کہتے ہیں۔

افسوسناک واقعات کے رونماں ہونے پر اس تہوار پر پابندی عائد کردی گئی ہے مگر عوام اپنی عادات سے مجبور اس سے باز نہیں آتے اور پتنگ اڑاتے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے اس حوالے متعدد باراس تہوار کو منانے کی ممانعت دی جاچکی ہے۔پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا ہے اور پتنگ بازی بازی روکنے کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں