خواتین اساتذہ کو حکومت نےخوش کردیا

27 Jan, 2021 | 04:18 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)سرکاری کالجوں کی خواتین اساتذہ کے لئےخوشخبری، حکومت پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کے 105 خواتین اساتذہ کو گریڈ 20 میں ترقیاں دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق اساتذہ کی پروفیسر کے عہدوں پر ترقیوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت پنجاب نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق 105 ایسوسی ایٹ پروفیسرز خواتین کو ترقی دیکر پروفیسر بنا دیا گیا ہے زیادہ تر خواتین کو اسی کالج میں ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے جہاں وہ کام کر رہی تھیں۔

محکمہ نے خواتین اساتذہ کو آپشن لے کر ٹرانسفر بھی کیا ہے۔ چند ایک کو جن کی ابھی سروس کافی بقیہ تھی ٹرانسفر کر کے ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔ سرکاری کالجوں کے اساتذہ پانچ برس سے ترقیوں کی منتظر تھیں۔

یاد رہے رواں ماہ  ترقیوں کے منتظر اساتذہ کے کیسز کو فوری طور پر حتمی شکل دینے کی ہدایات کی گئی تھی۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے اساتذہ کی 20 ویں گریڈز میں ترقیوں کے لیے ڈی پی آئی کالجز سے کیسز مانگے تھے۔محکمہ کی جانب سے ڈی پی آئی کالجز کو 85 مرد اساتذہ اور 119 خواتین اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ڈی پی آئی کالجز کو اساتذہ کی 20 ویں گریڈز ترقیوں کے لیے ورکنگ پیپر مکمل کرنے کا کہا گیا۔سینیارٹی فہرستوں کے مطابق خواتین اساتذہ کے سینیارٹی نمبر126 سے 244 تک کیسز کو حتمی شکل دی جانی تھی جبکہ مرد اساتذہ میں سینیارٹی نمبر 83 سے 167 تک کیسز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مزیدخبریں