دیہی علاقوں کی ترقی کیلئےسکیمیں منظور

27 Jan, 2021 | 03:57 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصرکھوکھر)محکمہ پی اینڈ ڈی نے چودہ ارب روپے کی نئی سکیموں کی منظوری دے دی۔

تفصیل کے مطابق محکمہ پی اینڈ ڈی نے چودہ ارب روپے کی نئی سکیموں کی منظوری دیدی ہے۔ دیہی علاقوں تک رسائی کے پروگرام کے تحت 154 سکیمیں منظور کی گئی ہیں۔ ان سکیموں میں 145 پرانی اور 9 نئی سکیمیں رکھی گئی ہیں۔ ان سکیموں میں دیہی علاقوں سے شہروں تک سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی۔ یہ سکیمیں ڈویژنل سطح کی کمیٹیوں کی سفارشات پر منظور کی گئی ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر سے دیہات کو شہروں تک آسان رسائی دینا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ایل ڈی اے کی شہر میں میرا سوہنا لاہور مہم، شاہراہوں کی تعمیروبحالی اور ارکان اسمبلی کی حلقوں میں ترجیحی ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب کا ڈویلپمنٹ پیکج لانے کا فیصلہ کیا، پیکج میں چالیس لاکھ سے 9 کروڑ تک کی مختلف سکیمں شامل ہیں۔ مین بلیوارڈ، فیروزپور روڈ سمیت اہم شاہراہوں کے پیڈسٹرین برج کی پینٹنگ شامل ہے۔ مولانا شوکت علی روڈ، خیابان فردوسی، علی زیب روڈ کی مرمت و بحالی، 9 کروڑ کی لاگت سے ایل ڈی اے جوڈیشل کمپلیکس کی لفٹس بھی شامل ہیں۔

باب لاہور میں ایل ای ڈی فلیڈ لائٹس لگانے کی سکیم بھی ڈی ایس سی میں پیش ہوگی۔میکلوڈ روڈ کی تعمیر و بحالی کی سکیم، شوکت خانم ہسپتال کی سروس لین کی تعمیر و بحالی اور کرب سٹون، ٹف ٹائل لگانے کی سکیم اور لاہور کے اہم انڈر پاسز کی دیواروں کی تزئین و آرائش کا کام بھی شامل ہے۔ وزیر ہاؤسنگ کے حلقے اقبال ٹاؤن، نظام بلاک روڈ کی تعمیرو بحالی، ایوان وزیراعلیٰ کی ہدایت پر افتخار علی ملک روڈ گلبرگ کی تعمیر وبحالی سمیت دیگر سکیمیں تجویز کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں