سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کیلئےبری خبر

27 Jan, 2021 | 02:58 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(جنیدریاض)سکولوں کے لئےمختص جگہ پر ہوٹل،گیسٹ ہاوس، سینما گھر، ریسٹ ہاؤس، پٹرول پمپ، بینک، پلے لینڈ، ہاسٹل، رہائشی اپارٹمنٹس اور شادی ہال بنیں گے، فیصلے سے سکولوں کے لئےمختص کردہ جگہ مہنگی ہو جائے گی جس کا تمام تر بوجھ فیسوں کی مد میں والدین پر پڑنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سکولوں کے لئےمختص جگہ پر ہوٹل، گیسٹ ہاوس، سینما گھر بنیں گے۔مختص اراضی پر ریسٹ ہاؤس، پٹرول پمپ، بینک، پلے لینڈ، ہاسٹل، رہائشی اپارٹمنٹس اور شادی ہال بھی بنائے جاسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ قانون کی ایل ڈی اے نے ایکٹ میں منظوری دیدی ہے۔

سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر میاں رضاءالرحمن کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے کی جانب سے تعلیم کے لئے اراضی کو کمرشلائزیشن کا درجہ دینا درست اقدام نہیں، اس سے تعلیم مزید مہنگی ہوگی۔ میاں رضاءالرحمن نے مزید کہا کہ فیصلے سے سکولوں کے لئےمختص کردہ جگہ مہنگی ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں کی اراضی مہنگی ہونے کا تمام تر بوجھ فیسوں کی مد میں والدین پر پڑے گا۔ فیصلہ کو فی الفور واپس لیا جائے بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

مزیدخبریں