(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 8 اور 9 فروری کو سی ای اوز کانفرنس طلب کرلی، کانفرنس کا ایجنڈا 22 نکاتی ہوگا جس میں ب فارم کا اندراج، پہلی سے آٹھویں جماعت کی اسیسمنٹ اور اے سی آر رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سہیل شہزاد کی زیرصدارت سی ای اوز کانفرنس 8 اور 9 فروری کو قائداکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں منعقد ہوگی، کانفرنس میں 22 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جائے گا، جس میں ب فارم کا اندراج، پہلی سے آٹھویں جماعت کی اسیسمنٹ اور اے سی آر رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
ڈویلپمنٹ سکیموں، اساتذہ کی ترقیوں، سنیارٹی لسٹ اور اینٹی ڈینگی مہم پر بھی بحث ہوگی، جبکہ کانفرنس میں آن لائن ریٹائرمنٹ اور سکول انفارمیشن سسٹم پر آئی بی اے این نمبر کے اندارج کے معاملے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔