ٹک ٹاک بنانے والی خوبصورت پولیس افسر نوکری سے فارغ

27 Jan, 2021 | 12:40 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42 : ٹک ٹاک بنانے والی خوبصورت پولیس افسر کو  نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

 ڈیلی سٹار کے مطابق سپین کے شہر ایسپاریگوئرا کی رہائشی یہ 40سالہ آفیسر یولینڈا مول ہے، جس نے اپنی یونیفارم اور پستول کے ساتھ ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنا ڈالی تھی جب وہ ایک ڈکیتی کی واردات کی جائے وقوعہ پر جا رہی تھی۔ اس سے قبل بھی اس نے یونیفارم اور اسلحے کے ساتھ کئی ویڈیوز بنا کر اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر رکھی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق یولینڈا کی یہ ویڈیوز اس کے اعلیٰ حکام کی نظر میں آ گئی او رانہوں نے اسے نوکری سے ہی نکال دیا۔ یولینڈا کا کہنا تھا کہ ”اس روز ہمیں ایک مسلح ڈکیتی کی کال موصول ہوئی اور ہم وہاں جا رہے تھے کہ راستے میں میں نے یہ ویڈیو بنائی۔ میں نے وہاں پہنچ کر اپنی ڈیوٹی اچھے طریقے سے سرانجام دی اور اس میں کوئی کوتاہی نہیں کی۔ اس کے باوجود مجھے نوکری سے نکال دیا گیا۔

واضح رہے کہ یولینڈا ماضی میں برہنہ ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہے۔ وہ سپین کے ڈیٹنگ شو ’ایڈم اینڈ ایو‘ میں بھی شرکت کر چکی ہے جس میں شامل ہونے والے امیدواروں کے لیے مکمل برہنہ ہونا لازمی شرط ہے۔

یاد رہے  ریلوے قوانین کی خلاف ورزی پر  ریلوے پولیس نے ٹک ٹاکرز اسرار گوندل اور زوہیب کو گرفتار کر لیا، ٹک ٹاکرز کیجانب سے خلاف قانون ریلوے پھاٹک کو بند کرکے ویڈیو بنائی۔ٹک ٹاکرز اسرار گوندل اور زوہیب کو ریلوے پھاٹک بند کرنا مہنگا پڑ گیا، ریلوے پولیس نے پھاٹک اور ٹرین کے آگے ٹک ٹاک بنا کرکے دوسرے ٹک ٹاکرز کو چہلنج دینے پر کاروائی کی، گرفتاری کے بعد اے آئی جی ایڈمن ریلوے پولیس ملک عتیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا ریلوے تنصیبات پر ضابطہ اخلاق کے برخلاف کسی بھی قسم کی ویڈیو بنانا غیر قانونی ہے، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جسکی اطلاع ملی تو فوری کارروائی شروع کی گئی۔

مزیدخبریں