(شاہ زہب شہزاد)شہر میں دو افراد دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے، کاہنہ اور رائیونڈ سٹی میں پرانی دشمنی پر گولیاں مار کر موت کی نیند سلا دیا، پولیس نے لاشوں کو جناح ہسپتال مردہ خانے منتقل کردیا.
تفصیلات کے مطابق شہر دو افراد دیرنیہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ تھانہ کاہنہ کی حدود میں قصور کے رہائشی شکیل کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔اسی طرح تھانہ رائیونڈ سٹی کی حدود میں اعجاز کو بھی پرانی دشمنی پر سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان قتل کرنے کے بعد فرار ہوچکے ہیں۔ تاہم مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے جلد ملزمان پولیس کی حراست میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ قتل کی ایک سنگین واردات شاہدرہ کے علاقے لالہ زار کالونی پیش آئی جہاں چار ڈاکوؤں نے ڈاکے کے دوران خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانےکے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا،فیروزوالہ لالہ زار کالونی مرزا عمر کے گھر خاتون خانہ اکیلی تھی کے چار ڈاکو آگے۔ڈاکوؤں نے پہلےخاتون سےزیادتی کی اور بعد میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
لرزہ خیزواردات میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت "مبینہ" کے نام سے ہوئی ۔ ڈاکو گھر سے طلائی زیورات اور پانچ لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے ۔شاہدرہ پولیس کرائم کنڑول کرنے میں برئی طرح ناکام نظر آرہی ہے۔ پولیس نے شک کی بنا پر 3مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔