حدیقہ کیانی قوال بن گئیں

27 Jan, 2021 | 10:56 AM

Azhar Thiraj

زین مدنی :معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی بھی قوال بن گئیں ۔بطور قوال پہلی قوالی جانے دل سے ریلیز کردی گئی ،قوالی کو میاں یوسف صلاح الدین نے پروڈیوس کیا ہے۔


معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی پہلی قوالی جانے اس دل کو ریلیز کردیاگیا ہے ۔جسے میاں یوسف صلاح الدین نے پرڈیوس کیا جبکہ اس کی ڈائریکشن عبداللہ حارث نے کی ہے ۔قوالی کو بڑے ہی منفرد انداز سے تیار کیاگیا ہے اور قوالی کی ویڈیو بنائی گئی ہے ۔ حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ انہیں صوفی ازم سے بے حد لگاو ہے اور یہ قوالی بھی صوفی ازم ٹریک کے حوالے سے ہی ہے۔

حدیقہ کیانی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی قوالی کے حوالے سے بتایا تھا کہ یہ خواب جیسا ہے۔ میری پہلی قوالی ’’جانے اس دل‘‘ کو ریلیز کردیا گیا۔ اس قوالی کے لیے مجھے استاد نصرت فتح علی خان کے لیے دھن ترتیب دینے والے طبلہ نواز استاد دلدار خان کا تعاون حاصل ہوا۔

یاد رہے کہ اسی ماہ حدیقہ کیانی نے ڈرامہ سیریل ’’رقیب سے‘‘ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا ہے۔ اس ڈرامے میں ان کے ساتھ اداکار نعمان اعجاز، اقرا عزیز اورثانیہ سعید اہم کرداروںمیں نظر آرہے ہیں۔ حدیقہ کیانی نے چند روز قبل نیوز ویب سائٹ سے انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایشیاء کی پہلی فی میل قوال بن گئی ہیں۔
 


 
 

مزیدخبریں