کرونا وائرس کے حملوں سے فضائی راستے بھی غیر محفوظ

27 Jan, 2020 | 11:14 PM

Arslan Sheikh

( سعید احمد ) کرونا وائرس، چائنہ سے لاہور آنے اور جانے والی چائنہ ساودرن کی پرواز منسوخ کردی گئی۔         

کرونا وائرس کے حملوں سے فضائی راستے بھی محفوظ نہ رہ سکے، منگل کے روز چائینہ کے شہر ارمچی سے لاہور آنے والی پرواز کو ائیرلائن انتظامیہ نے منسوخ کردیا۔ ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق ارمچی آنے والی پرواز سی زیڈ 6017 اور لاہور سے ارمچی جانے والی پرواز سی زیڈ 6018 کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

  کرونا وائرس کے حوالے سے لاہور ائیرپورٹ پر پہلے ہی کاؤنٹر قائم کیا جا چکا ہے، ائیر پورٹ انتظامیہ کے مطابق چائینہ سے دوسرے ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کی اسکریننگ جاری ہے۔

مزیدخبریں