( علی ساہی ) خواتین کے ترقیاتی منصوبے کٹوتی کی نذر ہو گئے، پنجاب حکومت نے محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کے دو منصوبوں سے فنڈز کی کٹوتی کی تجویز دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پی اینڈ ڈی بورڈ کی جانب سے صوبائی محکموں کے ترقیاتی منصوبوں سے فنڈز کو دیگر منصوبوں کے لئے منتقل کرنے کا سسلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات اور دیگر منصوبوں کیلئے ناکافی فنڈز کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کٹوتی تجویز کی گئی ہے اور ویمن ڈویلپمنٹ کمپلیکس کے منصوبے سے مختص شدہ نصف رقم ہی کٹوتی کی نذر ہوگی۔
موجودہ مالی سال میں ویمن ڈویلپمنٹ کمپلیکس کیلئے 20 کروڑ مختص کیے گئے، 10 کروڑ کی کٹوتی کی جائے گی۔ جس سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ویمن ہاسٹلز کی تعمیر بھی التوا کا شکار ہوگئی۔ ویمن ہاسٹلز کیلئے مختص شدہ ایک تہائی رقم ہی کی کٹوتی کر لی جائے۔
ذرائع کے مطابق ویمن ہاسٹلز کا 15 کروڑ کا منصوبہ 10 کروڑ کی کٹوتی سے غیر فعال ہوگا۔ ویمن ہاسٹلز کے منصوبے کیلئے آئندہ مالی سال میں فنڈز مختص ہونے سے لاگت میں بھی اضافہ ہوگا۔