ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سب سے زیادہ بارش کہاں ریکارڈ کی گئی۔۔۔ جانیئے

سب سے زیادہ بارش کہاں ریکارڈ کی گئی۔۔۔ جانیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: زندہ دلان کے شہر میں بادل خوب برسے کہیں رم جھم کے نظارے تھے تو کہیں تیز بارش، بوندا باندی کا یہ سلسلہ دوپہر ایک بجے شروع ہوا، سب سے زیادہ بارش جوہرٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی۔

شہر میں ہونے والی بارش سے جھل تھل ایک ہو گیا، سب سے زیادہ بارش جوہرٹاؤن کے علاقے میں آٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جیل روڈ، لکشمی چوک، چوک ناخدا مصری شاہ، پنجاب یونیورسٹی کے علاقے میں چھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 اسی طرح پانی والا تالاب شاہی قلعہ اور سمن آباد میں پانچ ملی میٹر، گلبرگ اور، مغل پورہ میں چار اعشاریہ پانچ ملی میٹر، علاقہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ، نشتر ٹاؤن، ٹاؤن شپ، فرخ آباد، شاہدرہ میں چار ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 اقبال ٹاؤن اور گلشن راوی کے علاقہ میں تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ شہر میں سب سے کم بارش تاجپورہ اور اپر مال کے علاقوں میں صفر اعشاریہ صفر ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer