وقارگھمن: شہر میں رم جھم کے بعد موسم سہانا ہوگیا، چٹخاروں کے شوقین لاہوریوں نے چٹ پٹی چیزیں کھانے کے لئے پکوڑوں سموسوں کی دکان کا رخ کیا۔
لاہوریے کسی بھی موسم میں منہ کا ذائقہ نہیں چھوڑتے، گرمی ہو یا سردی، بہار ہو یا خزاں بارش کے موسم میں فوراً پکوڑوں کی دکان کا رخ کرتے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم کا مزہ دوبالا کرنے کا یہی طریقہ ہے کہ کچھ چٹ پٹا کھایا جائے۔
شہر میں ہونیوالی رم جھم میں سموسوں پکوڑوں کی دکانوں پر شہریوں کا رش دیکھنے لائق تھا۔