ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو ملازمین کی ڈگریاں تصدیق کرانے کا فیصلہ

لیسکو ملازمین کی ڈگریاں تصدیق کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) لیسکو میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو ریگولر کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، پیپکو نے گریڈ سترہ میں بھرتی ہونے والے انجینئرز کی ڈگریاں ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق کروانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے لیسکو کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں ملازمین کو مستقل کرنے کی پالیسی تبدیل کر کے نئی جاری کر دی گئی ہے، پیپکو نے گریڈ سترہ میں بھرتی ہونے والے آفیسرز کی ڈگریاں ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق کروانے کیساتھ ساتھ پاکستان انجینئرنگ کونسل سے بھی لیٹر لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پالیسی کو تبدیل کر کے افسران و ملازمین کیخلاف ہونے والی محکمانہ کارروائیوں میں سخت سزاؤں کے مرتکب ملازمین کو موجودہ بورڈ سے فارغ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سنگین نوعیت کی سزاؤں پر کیسز کو مزید ایک سال تک ملتوی کر دیا جائیگا جبکہ کم سزا یافتہ ملازمین کی سنی گئی ہے، انہیں آئندہ بورڈ کے اجلاس میں مستقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق پالیسی کی وجہ سے لیسکو کے سینکڑوں ملازمین کے کیسز التواء کا شکار ہوجانے تھے جس کی وجہ سے پالیسی کو تبدیل کر دیا گیا۔