سکولوں میں بڑی تبدیلیاں،بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا

27 Jan, 2020 | 06:25 PM

M .SAJID .KHAN

(جیند ریاض) سکولوں کے سالانہ امتحانات قریب اور اساتذہ کےوسیع پیمانے پرتبادلے ہونے کا امکان ہے جس سےبچوں کے نتائج متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق2روزبعد گریڈ 20 کی پوسٹوں سےگریڈ 19 کےپرنسپل کوہٹا کر گریڈ 20کے پرنسپل تعینات ہونگےجس سےسکولوں کے انتظامی امورمتاثر ہونے کا خدشہ ہے، ای ٹرانسفر کی آڑ میں چھ ماہ قبل ٹرانسفر ہونےوالے اساتذہ کو دوبارہ من پسند پوسٹوں پر ایڈجسٹ کیاجارہا ہے۔

ای ٹرانسفرمیں ڈسپوزل پرایڈجسٹمنٹ سنیارٹی کی بجائے سروس کی بنیاد پرجبکہ پرموشن کے بعد ایڈجسٹمنٹ سنیارٹی کی بنیاد پرکی جا رہی ہے،پنجاب ٹیچرز یونین کےجنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نےصوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے امتحانات کے قریب پوسٹنگ ایڈجسٹمنٹ پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ای ٹرانسفرزکےذریعے دوبارہ ایڈجسٹمنٹس کا نوٹس لیا جائے،ای ٹرانسفرزمیں ایڈجسٹمنٹ کے لیےسینیارٹی یا سروس میں سے کسی ایک کو بنیاد بنایا جائے۔

مزیدخبریں