دانش جانتا تھا سکون صرف قبر ہے، میرے پاس تم ہو کے اختتام پر وائرل پوسٹس

27 Jan, 2020 | 05:56 PM

Shazia Bashir

(زین مدنی ) مقبول ڈرامے میرے پاس تم ہو کی آخری قسط اور ڈرامے کے مرکزی کردار دانش کی موت نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا رکھا ہے۔

ڈرامے کے اختتام کو لے کر نہ صرف مزاحیہ پوسٹس بڑی تعداد میں شیئر کی جارہی ہیں بلکہ لوگ ان پوسٹس کے ذریعے ڈرامے کے المناک اختتام پر اپنی رائے کا بھرپور اظہارکرتے نظر آرہے ہیں۔  ہدایت کارو مصنف خلیل الرحمان قمر کے لکھے ہوئے ڈرامے میرے پاس تم ہو کا اختتام ڈرامے کے مرکزی کردار دانش کی ہارٹ اٹیک سے موت پر ہوا جس نے لوگوں کو نہ صرف جذباتی کردیا بلکہ بہت سے لوگ ڈرامے کے اختتام سے ناخوش بھی نظر آئے۔

 جب کہ گزشتہ روز ڈرامے کے حوالے سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ پوسٹس شیئرکرکے ڈرامے سے متعلق اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔

  ڈرامے کے اختتام اور دانش کی موت پر جو پوسٹ سب سے زیادہ وائرل ہوئی وہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بولے گئے ایک جملے پر بنائی گئی میم تھی دانش جانتا تھا سکون صرف قبر میں ہے۔

مزیدخبریں