دس سالہ وکالت پریکٹس رکھنے والے وکلا کیلئے خوشخبری

27 Jan, 2020 | 05:56 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) دس سالہ وکالت پریکٹس رکھنے والے وکلاء کے لئے خوشخبری، لاہور ہائیکورٹ نے دس سالہ وکالت رکھنے والے وکلاء سے گریڈ 20 میں براہ راست ایڈیشنل سیشن ججز کی بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کرلیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ ضلعی عدالتوں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی۔ خواہشمند امیدوار کل سے 25 فروری تک آن لائن درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ امیدواروں کی عمر کی حد 35 سال سے 45 سال ہے، درخواست جمع کروانے کے لئے 10 سال کی لیگل پریکٹس ضروری ہے۔

معذور افراد کے لئے 3 فیصد جبکہ اقلیتوں کے لئے 5 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج کی آسامیوں کے مقابلہ جاتی امتحانات 2 اپریل سے شروع ہونگے۔ امیدواروں کو 8 پیپرز پاس کرنا ہونگے۔ انٹرویو کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے امیدواروں کو 50 فیصد نمبر لینا ضروری ہے۔

مزیدخبریں