سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

27 Jan, 2020 | 03:47 PM

M .SAJID .KHAN

(علی عباس)محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈانجنیئرنگ کے1500ملازمین کومستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سٹینڈنگ کمیٹی نےسفارشات پنجاب کابینہ کوحتمی منظوری کیلئےارسال کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سٹینڈنگ کمیٹی نےملازمین کومستقل کرنےکی سفارش کی تھی، سٹینڈنگ کمیٹی نےسفارشات پنجاب کابینہ کوحتمی منظوری کیلئےارسال کردیں،محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجنیئرنگ میں کام کرنے والے 2400کنٹریکٹ ملازمین گزشتہ 10 سال سےسراپا احتجاج تھے،موجودہ حکومت نےملازمین کے احتجاج پر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لیجسلیٹوکوسمری ارسال کی،جس پرکمیٹی نےمحکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے1500 ملازمین کو مستقل کرنے کی سفارشات کردی ہیں۔

کمیٹی نےعدالتی احکامات کومد نظر رکھتے ہوئے دیگر کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنےکی سفارشات کیں،حکام کےمطابق اسٹینڈنگ کمیٹی کی سفارشات پروزیراعلیٰ پنجاب ملازمین کو مستقل کرنےکی منظوری دیں گے،اس سے قبل پہلےپبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے102کنٹریکٹ ملازمین عدالتی حکم پرمستقل ہوئےتھے۔

مزیدخبریں