ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز ملک کی کارکنوں سے ملاقات،مسائل حل کروانے کی یقین دہانی

پرویز ملک کی کارکنوں سے ملاقات،مسائل حل کروانے کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم:صدرمسلم لیگ ن لاہور پرویزملک کی ٹائون  شپ این اے 137 میں لیگی کارکنان سے میٹنگ۔ کہتےہیں کہ ٹاون شپ سمیت دیگر آبادیوں میں گیس کے پریشر کی کمی کےمسائل کو حل کروائیں گئے۔
صدرمسلم لیگ ن لاہور پرویزملک نےاین اے 137 ٹائون شپ دفترمیں لیگی کارکنان سےمیٹنگ کی، جس میں حلقہ کےمسائل سنتے ہوئے پرویزملک کاکہناتھاکہ ٹائون شپ سمیت دیگر علاقوں مین سوئی گیس کے لو پریشر کےحوالےسے سوئی گیس والوں سے بات کی جبکہ حلقہ میں سیوریج اور واٹر سپلائی کےمسائل کے حل کے لئے بھی کوشاں ہیں۔

اس موقع پرسابق چئرمین یونین کونسل237 حاجی اجمل ہاشمی، آغا ریحان، مرزا اخلاق احمد،ملک لالی،شیخ امین کاشف حسین سمیت دیگر لوگ بھی موجودتھے۔
 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer