بچوں کو گود لینے کے رجحان میں اضافہ، تازہ رپورٹ جاری

27 Jan, 2020 | 02:50 PM

M .SAJID .KHAN

(شاہین عتیق) فیملی عدالتوں میں گھریلوناچاکی کے مقدمات دائرکرنے کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا،روزانہ گھریلو ناچاقی سے متاثرہ بچوں کی گارڈین شپ کےلیےتین سے چار دعوے دائر ہورہےہیں۔

گھریلو ناچاقی کی وجہ سے ماں باپ کےساتھ ان کے معصوم بچے بھی بری طرح متاثر ہورہےہیں،ایک ماہ میں25 بچےماں یا باپ کی شفقت سےمحروم ہو گئے، قانونی ماہرین کا کہنا ہےکہ والدین کوعلیحدگی اختیارکرنےسےپہلےاپنے بچوں کےمستقبل کو سامنےرکھا چاہیے،کیونکہ ان کےجھگڑے کی وجہ سےسکول جانے والے بچےعدالتوں کے کہٹرے میں کھڑے ہونے پرمجبورہو جاتے ہیں۔

بچےیہ فیصلہ نہیں کرپاتے کہ وہ ماں اور باپ میں سےکس کو چھوڑیں؟ دونوں میں سےایک کو بھی چھوڑنے سےان کی زندگی خراب ہوجاتی ہے،لیکن بچےخودکوعدالت کےر حم وکرم پرچھوڑ دیتےہیں۔

مزیدخبریں