ملک محمد اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت ،دورکنی بنچ نےمریم نواز اور نواز شریف کے کیس سننے والے ڈویژن بنچ کو بھجوادی ۔
دورکنی بنچ نے متعلقہ ڈویژن بنچ کو کیس بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی، دو رکنی بنچ نے یوسف عباس شریف کی درخواست ضمانت بغیر کاروائی ملتوی کردی ۔
درخواست گزار کی جانب سے امجد پرویز ایڈوکیٹ پیش ہوئے،درخواست ضمانت میں نیب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شریف فیملی ایک کاروباری خاندان ہے اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہے، نیب نے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ انکوائری میں گرفتار کیا،چوہدری شوگر ملز سمیت شریف فیملی کے تمام اثاثوں کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع ہو چکا ہے ۔نیب نے 410 ملین کی رقم کا الزام لگایا جبکہ اس کا تمام ریکارڈ موجود ہے، تمام رقم بنکنگ چینل سے پاکستان آئی اور اس پر ٹیکس بھی دیا۔
وکیل نے مزید کہا کہ اس کیس میں شریک ملزمان مریم نواز اور میاں نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور ہوچکی ہے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کرے۔