(سٹی42) چھتریاں اور برساتیاں لے کر نکلیں،شہر میں بونداباندی شروع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر کا موسم ہر گزرتے وقت کے ساتھ بدل رہا ہے،سردی میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے،صوبائی دارالحکومت میں بارش ایک بار پھر برس پڑی،شہریوں کو ہدایت کی کہ سردی کی لہربڑھنے کا امکان بھی ہے لہذا گرم ملبوسات لازمی پہنے، گھر سے باہر جائیں توچھتریاں اور برساتیاں لے کر نکلیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت10 جبکہ زیادہ سے زیادہ 17 سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد جبکہ ہوا ایک سے دو کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی۔