در نایاب : پنجاب حکومت کے مجوزہ منصوبے تھیم پارک ، جدید ویجیٹیبل مارکیٹ ، ماڈل کیٹل مارکیٹ کے لئے اراضی دریائے رواوی کے فرنٹ زون سے نکالنے کا معاملہ ، ایل ڈی اے گورننگ باڈی کل پانچ ہزار کنال اراضی کو ریور راوی فرنٹ منصوبے سے نکالنے کا اہم فیصلہ کرے گی ۔
ایل ڈی اے گورننگ باڈی کل پانچ ہزار کنال اراضی کو ریوری راوی فرنٹ منصوبے سے نکالنے کا اہم فیصلہ کرے گی ۔ ریور راوی فرنٹ منصوبہ حکومت پنجاب نے 2013 میں شروع کیا تھا ۔ منصوبے کے لئے فیز ون میں44 ہزار کنال پر سیکشن چار کا نفاذ کردیا گیا ہے ۔ منصوبے کے لئے فروٹ ویجیٹیبل مارکیٹ کے لئے ایک ہزار چھ کنال12 مرلے اراضی موضع کھکوڈیر سے ڈی نوٹیفائی کرائی جائے گی ۔
تھیم پارک کے لئے 3868 کنال بارہ مرلے اراضی موضع سگیاں کلاوار ڈی نوٹیفائی کراوئی جائے گی ۔ ماڈل کیٹل مارکیٹ کے لئے 293 کنال اراضی موضع خوردپور سے ڈی نوٹیفائی کرائی جائے گی ۔ اراضی ڈی نوٹیفائی کرانے کا اہم ایجنڈا کل ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا
۔ اراضی کی ڈی نوٹیفکیشن کے حق میں فیصلہ پہلے ہی کمشنر لاہور ڈویژن کرچکے ہیں ۔