(سٹی42)لاہور کے سپوت احسن رضاآج 50 ٹی ٹوئنٹی میچ سپروائز کرنے والے دنیا کے پہلے امپائر بن جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق احسن رضا ون ڈے انٹر نیشنل میچز میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، احسن رضا 2009 میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے،اس حوالے سے ان کا کہناتھا کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے ۔
واضح رہے کہ احسن رضانے 2009 میں اپنی جان پر کھیل کر سابق آسٹریلوی امپائر سائمن ٹوفل کی جان بچائی تھی، حملے میں ہنگامی حالات پیدا ہوگئے تھے،سابق آسٹریلوی امپائر سائمن ٹوفل اس دوران میچ کے امپائر مقرر تھے۔