پنجاب حکومت کا ایک اور یوٹرن

27 Jan, 2020 | 11:38 AM

M .SAJID .KHAN

(قیصر کھوکھر)تگڑی سفارش آڑے آ گئی، پنجاب حکومت نےدو ڈی ایم جی افسران کوسرنڈر کرنےکےبعد واپس لے لیا۔

پنجاب حکومت نے ڈی ایم جی افسر ڈاکٹرنوید چوہدری کی ایک ماہ قبل خدمات سرنڈرکر دی تھیں،، پنجاب حکومت نے ایک ماہ بعد ہی انہیں پنجاب میں  واپس لےلیا،ڈاکٹر نوید احمد چوہدری کوکسی محکمے کا سیکرٹری لگائےجانے پرغور کیا جارہا ہے۔

ڈی ایم جی افسر اسد اسلام ماہنی کو بھی سرنڈر کرکےبعد میں واپس لے لیا گیا،اسد اسلام ماہنی کا وفاق سے پنجاب تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں