( عمر اسلم ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی طبیعت خرابی کا معاملہ، نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کی طبیعت خراب ہونے کے باوجود نہ انہیں ہسپتال داخل کرایا جارہا ہے اور نہ ہی ان کے علاج کے حوالے سے مناسب انتظامات کیے جارہے ہیں۔
ان کے معالج ڈاکٹر عدنان خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کو بہترعلاج کے سلسلے میں ہسپتال منتقل کرنا تو دور کی بات ان کی صحت کے حوالے سے مناسب انتظامات بھی نہیں کیے جارہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہے، ان کے علاج میں تاخیر سے انہیں خطرہ ہوسکتا ہے۔
It’s been quite a few days, former PM #NawazSharif’s medical evaluation remains incomplete and further medical management is awaited.
— Dr. Adnan Khan (@Dr_Khan) January 27, 2019
Neither Mr. Sharif is hospitalized nor his treatment optimized.
Any advertent or inadvertent delay can seriously jeopardize his health.
واضح رہے کہ 24 دسمبر 2018 کواحتساب عدالت نے نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس پر فیصلہ سنایا تھا جس کے تحت نوازشریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا گیا تھا جبکہ العزیزیہ میں سات سال قیدو جرمانے کی سزا سنائی تھی۔سزا سنائے جانے کے بعد نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔