ٹرینوں کا شیڈیول متاثر، عوام کو مشکلات کا سامنا

27 Jan, 2019 | 08:04 PM

Shazia Bashir

(سٹی42) کراچی، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد سے آنے اور جانے والی 19 ٹرینیں حسب معمول گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں، ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو پلیٹ فارم پر گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکنا پڑا۔

ریلوے انکوائری کے مطابق ملتان ڈویژن کی حدود میں دھند کے باعث لاہور آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جن میں پاک بزنس ایکسپریس ساڑھے چار گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔  کراچی سے آنے والی ٹرین قراقرم ایکسپریس سات گھنٹے، کراچی سے آنے والی شاہ حسین ایکسپریس ساڑھے چار گھنٹے، کراچی سے آنے والی عوام ایکسپریس ایک گھنٹہ، جعفر ایکسپریس ایک گھنٹہ پندرہ منٹ، علامہ اقبال ایک گھنٹہ پنتالیس منٹ، تیزگام ایک گھنٹہ پچاس منٹ، کراچی ایکسپریس دو گھنٹے لیٹ رہی۔

 فیصل آباد سے لاہور آنے والی غوری ایکسپریس ایک گھنٹہ، کراچی جانے والی خیبر میل تیس منٹ، ملتان سے آنے والی ٹرین موسیٰ ایکسپریس تیس منٹ تاخیر کا شکار رہی، جبکہ دوسری جانب مختلف شہروں کو روانہ ہونے والی ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔  جن میں کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس پانچ گھنٹے اور لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس دو گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

مزیدخبریں