"خان صاحب! کیا تحریک انصاف کا یہی نعرہ تھا؟ کہ لوگوں کی زمینوں پر قبضے کئے جائیں"

27 Jan, 2019 | 07:53 PM

Shazia Bashir

(سعید احمد) صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ان کے رشتہ دار چوھدری شریف کی زمین پرتحریک انصاف کے ایم این اے فیض الحسن شاہ نے قبضہ کیا ہے۔

صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ کے رشتہ داروں کی زمین پر قبضہ کا معاملہ، جہلم میں موجود چوھدری شریف کی زمین پر پی ٹی آئی ایم این اے فیض الحسن شاہ کے قبضہ کے خلاف قمرزمان کائرہ کی پریس کانفرنس، کہتے ہیں کہ چودھری شریف میرے کزن اور بیٹی کے سسرال اور دریائے جہلم کے کنارے ہوٹل کے مالک ہیں۔ امریکہ چھوڑ کر یہاں آئے، ہوٹل کھولااور دونوں اطراف زمین خریدی فیض الحسں شاہ نے بھی وہاں زمین خریدی جو دریا کے اندر ہے۔

 انہوں نے ان کی زمین پر دعویٰ کیا نیب تک معاملہ گیا ان کی ہر درخواست ہر جگہ مسترد ہوئی، عدالتی سٹے کی خلاف ورزی کر کےقبضہ کیا گیا۔

پیپلزپارٹی رہنما کا مذید کہنا تھا کہ فیض الحسن ق لیگ سے تحریک انصاف میں دہاڑیاں لگانے آئے ہیں، خان صاحب کیا تحریک انصاف کا یہی نعرہ تھا ؟ کہ لوگوں کی زمینوں پر قبضے کئے جائیں۔ قمر زمان کائرہ نے مطالبہ کیا کہ عمران خان خود انصاف کیلئے کسی کو مقرر کریں ہم وہاں پر بھی مقدمہ رکھنے کو تیار ہیں۔

مزیدخبریں