( علی اکبر ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ صوبہ میں پہلی بار پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا قانون بنایا جس کا فائدہ اپوزیشن کو پہنچا، انہوں نے کہا کہ بطور سپیکر میرا کردار غیر جانبدار نہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنی رہائش گاہ پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ میڈیا کارکنوں کی برطرفیاں تشویشناک ہیں، اے پی این ایس کو درپیش مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وفد میں مہتاب خان، مجیب الرحمن شامی، نوید چودھری، رمیزہ نظامی، خوشنود علی خان، سرمد علی، جمیل اختر، ممتاز طاہر،عثمان مجید شامی، بلال محمود، شاہد محمود، ہمایوں گلزار، رحمت علی رازی، ڈاکٹر تنویر طاہر، سردار خان نیازی، عمران اطہر شامل تھے۔
چودھری پرویزالہیٰ نے کہا کہ میڈیا کو صرف تنقید نہیں بلکہ حکومت اور اپوزیشن کی رہنمائی بھی کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار سانحہ ساہیوال جیسے واقعہ پر اِن کیمرہ بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔ وفد نے بطور وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے دور کو سنہری دورقراردیتے ہوئے کہا کہ اخبارات، ٹی وی کا نظام بڑے اچھے طریقے سے چل رہا تھا، صحافیوں کیلئے کالونیوں کا قیام ایسے کام ہیں جن کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔