(سٹی 42) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اونچی دکان پھیکے پکوانوں کے بھید کھول دیئے، ہیکو اور جلال سنز کی آئس کریم لیبارٹری ٹیسٹ میں فیل ہوگئیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹ کی چیکنگ مہم کے دوران لیے گئے نمونوں کی رپورٹ جاری کر دی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے جاری کردہ لیبارٹری نتائج کے مطابق جلال سنز کے تمام 8 نمونے اور ہیکو کے7 نمونے فیل ہو گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے تمام مال مارکیٹ سے فوری ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔ اب تک 15 سو لیٹر سے زائد آئس کریم مارکیٹ سے اٹھوا لی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق غیرمعیاری پراڈکٹس تیار کرنیوالوں کو پروڈکشن کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ حالیہ فیل ہونیوالوں کو تمام نقائص دور کرنے کے بعد پروڈکشن کی اجازت دی جائے گی۔
جلال سنز کے تمام نمونے جبکہ ہیکو آٗئس کریم کے 7 میں سے 5 نمونے فیل ہوگئے ہیں۔ ڈی جی فوڈ نے تمام سٹاک مارکیٹ سے فوری ہٹانے کا حکم دیدیا۔ ابتک 15 سو لیٹر سے زائد آئس کریم سٹاک سے اٹھوایا جاچکا ہے۔