موٹرسائیکل سواروں پر ایک اور پابندی لگ گئی

27 Jan, 2019 | 12:17 PM

Sughra Afzal

(عرفان ملک )  موٹر سائیکل سواروں کے کینال روڈ پر  بڑی گاڑی کے لیے مختص دائیں لین کو  استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی، اب موٹرسائیکل سوار انتہائی بائیں لین استعمال کریں گے۔ ٹھوکر سے ہربنس پورہ پل تک موٹر سائیکلسٹ کو بائیں لین میں چلایا جائے گا۔ 

 ایس پی آصف صدیق نے کہا ہے کہ کینال روڈ پر جگہ جگہ ٹریفک کونز لگا دی گئی ہیں۔ شہریوں کی آگاہی کیلئے اضافی وارڈنز بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ یکم فروری سے لین لائن کی خلاف ورزی پرکارروائی ہوگی۔ آہستہ چلنے والی گاڑیوں کو بھی بائیں لین میں چلایا  جائے گا۔ بائیں لین میں چلانے سے ٹریفک سسٹم میں خوبصورتی نمایاں ہوگی۔ حادثات کی روک تھام کیلئے لین لائن ڈسپلن ضروری ہے۔جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں