ٹریفک وارڈن نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

27 Jan, 2019 | 11:51 AM

Sughra Afzal
Read more!

(زبیر عباس) ٹریفک وارڈن نے مین روڈ سے ملنے والا قیمتی موبائل فون اس کے مالک کو پہنچا دیا۔

گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز کے سامنے دورانِ ڈیوٹی ٹریفک وارڈن رائے نواز کو سڑک سے قیمتی موبائل فون ملا۔ جس کو ٹریفک وارڈن نے اس کے مالک بلال کو واپس لوٹا دیا۔ موبائل فون ملنے پر بلال نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وارڈن رائے نواز کا شکریہ ادا کیا۔

 بلال کا کہنا تھا کہ ایسے ایماندار وارڈنز جو ڈیوٹی کے ساتھ شہریوں کی جان و مال کا بھی خیال رکھتے ہیں ٹریفک پولیس کا قیمتی اثاثہ اور دوسروں کیلئے مثال ہیں۔

مزیدخبریں